سلنڈر پھٹنے سے 9 بچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے، زخمیوں میں اہل خانہ اور تعزیت پر آئے مہمان شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے میں نواحی گائوں کوٹ مائی دا ڈیرہ کے ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے 9بچوں سمیت 22 افراد جھلس گئے ۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ، وہاں سے 18 زخمیوں کو میو ہسپتال اور جناح ہسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ زخمی ہونیوالے افراد تعزیت کیلئے رشتہ دارکے گھر آئے تھے اور حادثے کا شکار ہو گئے۔