ماں نےبیٹیوں کی ولدیت بدل کرایسا کام کر ڈالا کہ انسانیت کانپ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چونگی امرسدھو کا قاری بیٹیوں کی بازیابی کیلئے پریشان، محمد منشا سات سال سے دو لڑکیوں کرن اور ارم کی باز یابی کے لیے عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگا رہا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
تفصیلات کے مطابق باپ قاری محمد منشا کا کہنا ہے کہ میری دونوں بیٹیوں کو میری بیوی نسرین کے ساتھ مل کر فروخت کر دیا۔ایک بیٹی ارم کو دوبئی بھجوا دیا جہاں وہ ماڈل بن گئی جبکہ دوسری کرن ابھی تک لاپتہ ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمود اعظم کی عدالت میں پیش ہو کر لڑکیوں کی بازیابی کی درخواست دی کہ میری لڑکیوں کو برآمد کرایا جائے اور بیوی نسرین کے خلاف کاررائی کی جائے۔
عدالت نے قاری منشا کے وکیل جمیل احمد بیگ ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد تھانہ کوٹ لکھپت سے رہورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیلئے بڑی مشکل۔۔پی ٹی آئی کے دو بڑے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے