مریم نواز۔ مریم اورنگزیب کے لباس پر تنقید شہباز گل کو مہنگی پڑ گئی

Dec 18, 2021 | 12:41:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور  پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے ملبوسات پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات پر مریم اورنگزیب کے پہنے جانے والے لباس پر تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

 شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے ایک جیسے کپڑوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور مریم نواز سے متعلق لکھا کہ خود تو ہندوستانی اور پاکستانی مہنگے درزیوں سے تیار شدہ کروڑوں کے جوڑے اور ہماری بہن مریم اورنگزیب کے لیے پرانے کپڑے؟

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کیلئے بڑی مشکل۔۔پی ٹی آئی کے دو بڑے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے
 شہباز گل کی اس ٹوئٹ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے شہباز گل کو غیر تعلیم یافتہ کہا تو کسی نے کچھ روز قبل ہونے والے واقعے میں خاتون کی جانب سے شہباز گل سے ڈگری وصول نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ 

صارفین کا ردعمل دیکھ کر معاون خصوصی شہبازگل  کو اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

مزیدخبریں