منی لانڈرنگ کیس ۔۔ شردھا کپور اور شلپا شیٹھی بھی مشکل میں پھنس گئیں

Dec 18, 2021 | 12:45:PM

(ویب ڈیسک)ہندوستان میں منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکاراؤں کے مسلسل نام سامنے آرہے ہیں۔کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر اداکاراؤں کے بارے میں سنسنی انکشافات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس میں مبتلا کرینہ کپور کو کس کی یاد ستانے لگی ؟؟
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ جار ی کی ہے ۔ چارج شیٹ میں نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ سکیش چندر شیکھر نے کچھ عرصہ قبل جیکولین فرننڈس اور نورا فتیحی کا ذکر کیا تھا ۔انہوں نے بتایا تھا کہ دونوں اداکاراؤں نے ان سے قیمتی تحائف وصول کئے تھے۔بعد میں  دونوں اداکاراؤں نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ واقعی انہوں نے تحائف وصول کئے تھے ۔
 چارج شیٹ کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی اور جیکولین فرننڈس کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی، شردھا کپور، فلم اداکار ہرمن بابیزا جیسے بڑے ناموں کابھی ذکر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ شردھا کپورکو 2015 سے جانتے ہیں ،انہوں نے این سی بی کے معاملے میں شردھا کپور کی مدد کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ شلپا شیٹی سے بھی رابطے میں تھاانہوں نے راج کندرا کوفحش فلموں کے کیسز سے باہر لانے کیلئے قانونی مدد کا بھی وعدہ کیا تھا۔چارج شیٹ کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا کہ وہ ہرمن بابیزا کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں اور کارتک آرین کے ساتھ کیپٹن نام کی فلم کو پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:’نک جونس کی بیوی‘ کہنے پر پریانکاچوپڑابرہم

مزیدخبریں