8سیکنڈ میں کروڑوں کی واردات۔ڈاکوئوں نےکیش وین لوٹ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں کیش وین کو لوٹ لیا گیا،8سکینڈ میں ملزمان رقم سے بھرا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو سکیورٹی گارڈز کو بھی زخمی کر دیا،کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ،رقم تین تھیلوں میں موجود تھی، ملزمان ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جمعے کی شب نارتھ ناظم آباد تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی واقع نجی بینک میں ایس اوایس نامی پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے گارڈز رقم جمع کرانے پہنچے تو اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مارکر رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔
واضح رہے ملزمان نے دن دیہاڑے دو سکیورٹی گارڈکو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا تھا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ، زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت 45 سالہ حسن علی اور 43سالہ سبیل شاہ کے نام سے کی گئی کیشن وین میں مجموعی طور پر3 تھیلوں میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی اورمسلح ملزمان رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوئے جس میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی .
یہ بھی پڑھیں: یا اللہ رحم۔۔ چلتی ٹرین میں ہولناک حادثہ