(ما نیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ہر سال بھارت میں 20ہزار سے زیادہ شادی شدہ خواتین خود کشی کر رہی ہیں جبکہ 2009 میں ان کی تعداد 25 ہزار سے بھی بڑھ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عر ب میں لائیو میوزیکل کنسرٹ
تفصیلات کے مطابق شادی شدہ خواتین کی خودکشیوں کی ایک بڑی وجہ گھریلو تشدد ہے ۔ سروے میں 30 فیصد شادی شدہ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر کی جانب سے تشدد کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ازدواجی زندگی گھٹن کا باعث بن جاتی ہے۔
بھارتی ماہر نفسیات ڈاکٹر اُٰشا ورماکا کہنا ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں کی شادی 18 سال کی عمر میں ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ بیوی اور بہو بنتی ہیں اور اپنا سارا دن گھر کے کاموں میں گزارتی ہیں اور ان پر ہر طرح کی پابندیاں بھی لگائی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے بعد ان لڑکیوں کو اپنی تعلیم اور خوابوں کے بارے میں اب کوئی فرق نہیں پڑتا اور زندگی میں کچھ کرنے کی آرزو آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مایوسی جنم لیتی ہے اورخودکشی کا سبب بنتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :ریپ سے متعلق رکن اسمبلی کے بیان نے ہلچل مچا دی ۔۔ نیا تنازع کھڑا ہوگیا