افغانستان کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔۔آرمی چیف

Dec 18, 2021 | 17:09:PM

(24نیوز)آرمی چیف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی جوسپر ویک کی ملاقات۔ افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین کشیدگی۔۔امریکہ یورپ میں فوج کی تعداد بڑھائے۔۔سویڈن آرمی چیف

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ افغانستان میں انسانی تباہی کا خطرہ ٹالنے  کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی علاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی ممالک میں کورونا کا پھیلاؤتیز۔برطانیہ میں مریضوں کا نیا ریکارڈ

مزیدخبریں