(ما نیٹر نگ ڈیسک)کراچی بینک میں بم دھماکے کے بعد جب زخمیوں کی چیخ و پکار ہو رہی تھی تب کچھ بے حس افراد اس وقت بھی لوٹ مار کرتے رہےاور رقم سے بھرے تھیلے لوٹ کر لےگئے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔۔آرمی چیف
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والی بینک عمارت میں گارڈز کے علاوہ کوئی سٹاف نہیں تھا۔ زندہ بچنے والے ایک زخمی گارڈ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد جہاں لوگ ان کی مدد کے لئے پہنچے وہاں کچھ بے حس اور بے رحم افراد لوٹ مار کرتے رہے۔ بنک گارڈ نے ایک نوٹوں سے بھرا تھیلا تو بچا لیا مگر باقی نوٹ لو ٹ لئے گئے۔
یا د رہے کہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچوہو کاکہناہے کہ دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہیں ،زخمی ہونے والوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ،ان میں ایک زخمی وینٹی لیٹر پر زیرعلاج جبکہ ایک آئی سی یو میں داخل ہے، ان کاکہناتھا کہ 11 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نوا ز کے بیٹے کی شا دی پر پہنے لہنگے کی قیمت کتنی تھی