(ما نیٹرنگ ڈیسک)کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس کی شدید قلت ہے، لیاری میں گزشتہ چار مہینے سے گیس ناپید ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، علاقہ مکین کہتے ہیں دھوئیں سے کھانسی اور آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:7500 ، 15000 ، 25000 اور 40000 کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے خوشخبری
سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی ہے، کچھ علاقوں میں گیس بالکل غائب ہوگئی ہےاورذرائع کے مطابق شہر میں گیس شارٹ فال 15 سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نوا ز کے بیٹے کی شا دی پر پہنے لہنگے کی قیمت کتنی تھی