بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی

Dec 18, 2021 | 21:36:PM
بیٹنگ کوچ محمد یوسف
کیپشن: بیٹنگ کوچ محمد یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے سابق بلے باز محمد یوسف کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تفصیلات کےمطابق  پی سی بی کی جانب سے کوچنگ  کیلئے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے  ہائی پرفارمنس کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کیلئے  امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 جنوری رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار

واضح رہے کہ فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان اور باؤلنگ کوچ محمد زاہد پہلے ہی اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں جب کہ محمد یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بطور بیٹنگ کوچ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:میچ جیتنے کی خوشی پر ہوائی فائرنگ۔۔ 5افراد ہلاک