فواد چوہدری کی ن لیگ سے امیدیں

Dec 18, 2022 | 12:04:PM

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔


انہوں نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ  مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ڈر یہ ہےکہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے، امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے خود یا اپنے سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ان کا پیچھا کیا جائے گا، جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیارہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔

 ضرور پڑھیں :عمران خان تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور جان چھوڑو
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے دونوں صوبوں کی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں