ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 1 اہلکار زخمی

Dec 18, 2022 | 12:05:PM

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواء میں پشاور ڈویژن کے ضلع خیبر میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

ایف سی کے ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے نالہ میں واقع چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے دستی بم کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ،4 پولیس اہلکار شہید،4 زخمی

ایف سی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ایف سی اہلکار کو طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایف سی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں