بجلی فری ،پٹرول190روپے لٹر ملے گا؟

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو پیٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت کردی

Dec 18, 2022 | 12:09:PM
میاں محمد نواز شریف, پیٹرول , پاکستان مسلم لیگ ن , شہباز شریف , اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو پیٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پیٹرول سستا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

 ضرور پڑھیں :فواد چوہدری کی ن لیگ سے امیدیں

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پیٹرول کم از کم 190 روپے فی لٹر تک دیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، واپسی سے قبل نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔