افسران کی نااہلی،محکمہ وائلڈ لائف لاکھوں روپے کے ریونیو سے محروم ہوگیا

Dec 18, 2022 | 13:31:PM
 اڑیال ,محکمہ وائلڈ لائف,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم )محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کی نااہلی، محکمہ لاکھوں روپے کے ریونیو سے محروم ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہر سال اڑیال کے شکار کیلئے پرمٹ جاری کرکے ریونیو جمع کیا جاتا ہے، رواں برس افسران کی نااہلی کے باعث لائسنس کے اجراء کیلئےبولی تاخیر سے ہوئی، پرمٹ کی بولی تاخیر سے ہونے کے باعث کسی شکاری نے حصہ نہیں لیا، محکمہ وائلڈ لائف نے 25 ہزار ڈالر فی اڑیال شکار کی فیس رکھی تھی۔

ضرور پڑھیں :بجلی فری ،پٹرول190روپے لٹر ملے گا؟

شکار کیلئے فیس بہت زیادہ ہونے پر مقامی شکاریوں نے دلچسپی ہی نہیں لی، بولی تاخیر کا شکار ہونے سے غیر ملکی شکاری بھی نہ آ سکے، پہلی نیلامی 5 اور دوسری 8 دسمبرکو کی گئی مگر کوئی شکاری نہیں آیا۔