پی آئی اے اور ٹرکش ائیر لائنز کا جوائنٹ وینچر
پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد سے استنبول سیکٹر سے 2 ارب روپے سے زائد کما لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد سے استنبول سیکٹر سے 2 ارب روپے سے زائد کما لیے.قومی ائیرلائن کا ٹرکش ائیرکے ساتھ جوائنٹ وینچر، پی آئی اے ریونیو میں اضافہ ہونے لگا.
تفصیلات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد سے استنبول کے لیے تقریبا ایک ماہ میں 38ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جبکہ پی آئی اے کو ٹکٹوں کی فروخت سے 2ارب 14 کروار روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا ہوا۔
لاہور اور اسلام آباد سے استنبول پی آئی اے کا کامیاب ترین روٹ بن گیا۔پی آئی اے استنبول کے لیے ہفتہ وار 6پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سے استنبول کے لیے پروازوں کا آغاز 15 نومبر سے کیا گیا تھا۔