نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ

Dec 18, 2022 | 13:59:PM

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہیں نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو پی سی بی کے 2014ء کے آٸین کی بحالی کا ٹاسک دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات کا بول بالا

عمران خان کے دور میں پی سی بی کا نیا آئین منظور کیا گیا تھا جس کے باعث ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جبکہ سینکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کے اعلان کے باوجود کرکٹ بورڈ میں احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تھا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا۔

مزیدخبریں