آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایران میں گرفتار

Dec 18, 2022 | 14:37:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایران میں گرفتار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آسکر ایوارڈ جیتنے والی38 سالہ ایرانی اداکارہ ترانہ علی کو ایران میں گرفتار کر لیا گیا۔ ترانہ علی دوستی پر غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

بین القوامی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کر کے ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کی ہے اور  8 دسمبر کو احتجاج میں شریک نوجوان کو پھانسی دینے کے روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی جس کےبعد اداکارہ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

  رپورٹس کے مطابق فلم ’دی سیلز مین‘ کو 2017ء میں آسکر ایوارڈ ملا تھا جس میں ترانہ علی دوستی نے مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے بعد وہ بہت زیادہ مشہور بھی ہو گئی تھیں۔

واضح رہے کہ 2006ء میں سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کے دورِ حکومت میں بنائی گئی اخلاقی پولیس نے رواں سال ماہِ سمتبر میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کو سر نہ ڈھانپنے پر حراست میں لیا تھا۔

مہسا امینی 16 ستمبر کو دوران حراست مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی، جس کی ہلاکت کے خلاف ایران میں 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہروں کے آغاز کے بعد سے اب تک کم از کم 14 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔