(ویب ڈیسک )سردی میں جوں ہی اضافہ ہوا تو راجن پور کی مشہور سوغات گُڑ کی تیاری شروع ہوگئی، گڑ کیسے تیار ہوتا ہے اور صحت کے لیے کتنا مفید ہے۔بادام، پستے اور اخروٹ سمیت طرح طرح کےخشک میوہ جات سے بھراگُڑ راجن پور کی خاص سوغات ہے جو جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں پسند کیاجاتاہے۔گُڑخریدنے والے بغیر تعریف نہیں رہ سکتے، وہ کہتے ہیں کہ گُڑ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
بیلن کے ذریعے گنے کا رس نکال کربڑے کڑاہے میں ڈال کر آگ میں پکایا جاتا ہے، پھر لکڑی کے سانچے میں بادام اور پستے سمیت طرح طرح کے خشک میوہ جات شامل کیے جاتے ہیں، گُڑ تیار کرنے والے مزدور موسم کی شدت کی پرواہ نہیں کرتے۔
مہنگائی کے دور میں گُڑ 100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور غریب کے گھر تک باآسانی مٹھاس پہنچ جاتی ہے۔