پیپلز پارٹی  کی بلاول بھٹو سے یکجہتی  کیلئے ریلیاں

مودی کو للکارنے پر بلاول بھٹو کی قوم حمائت کرتی ہے،یہ دلیرانہ قدم  صرف بھٹو کا نواسہ اٹھا سکتا تھا،بلاول بھٹو کے بیان نے ہندوستان میں بے چینی پیدا کر دی ہے:مقررین

Dec 18, 2022 | 15:33:PM
 پیپلز پارٹی ,نیئر بخاری,بلاول بھٹو ,ذوالفقار علی بھٹو ,بھارت
کیپشن: پیپلز پارٹی کا مظاہرہ
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری  نے کہا ہے کہ مودی کو للکارنے پر بلاول بھٹو کی قوم حمائت کرتی ہے،یہ دلیرانہ قدم  صرف بھٹو کا نواسہ اٹھا سکتا تھا،بلاول بھٹو کے بیان نے ہندوستان میں بے چینی پیدا کر دی ہے ۔

پیپلز پارٹی  نے بلاول بھٹو سے یکجہتی  کیلئے ریلی نکالی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ پی پی پی کا ہمیشہ یہی موقف تھا ،جو موقف آج بلاول بھٹو زرداری کا ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے مزاکرات کے ذریعے اندا گاندھی کو شکست دی ،نوے ہزار قیدی آزاد کرائے اور پاکستان کی  زمین واپس لی  ،ہزاروں عورتوں کی عصمتیں لوٹی گئیں،اسی لئے بلاول نے مودی کو قصائی قرار دیا،قوم یکجا اور یکسو ہے بلاول بھٹو قدم بڑھاؤ ہم۔تمھارے ساتھ ہیں ،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے قوم کا نعرہ بن چکا ہے۔

ضرور پڑھیں :بلاول بھٹو نے بھارت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا، انتہا پسند ہندو سیخ پا

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک اپنے نانا اور والدہ کے موقف کو تقویت دی ہے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت پر قائم ہے قائم رہے گی۔

بلاول بھٹو کی جانب سے پاکستان میں بھارت کی دہشت گرد سرگرمیوں اور  مئلہ کشمیر کو عالمی فورمز میں اٹھانے بی جے پی نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کے خلاف مظاہرے کیے تھے،پیپلز پارٹی بھارت میں ہونے والے مظاہروں کے جواب میں بلاول بھٹو سے آج یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔