لاہور شہر کیلئے 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری

Dec 18, 2022 | 15:48:PM
 لاہور , ہائبرڈ بسیں , وزیر اعلیٰ پنجاب ,چوہدری پرویز الٰہی ,ماس ٹرانزٹ اتھارٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 20 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے لاہور کے لیے پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔


وزیر اعلیٰ نے نئی بسوں میں خواتین، خصوصی اور نابینا افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا بھی حکم دیا ہے، اسپیشل اور نابینا افراد کے لیے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں گی۔انہوں نے لاہور میں نئے بس اسٹاپ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کر نئی بسوں کے روٹس کا تعین کیا جائے، عوام کی سہولت کے لیے لاہور میں 200 نئے بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیوٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ گجراں میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفاتر تعمیر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔