عمران خان کی طبیعت ناساز ، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

Dec 18, 2022 | 16:02:PM
پی ٹی آئی , عمران خان, شوکت خانم اسپتال , تحریک انصاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے سربراہ  عمران خان کی طبیعت خراب ہوگئی ، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی  وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے ان طبعی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو ڈائریا کی شکایات ہوئی ہے، اور میڈیکل ٹیم نے انہیں ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ گزشتہ روز عمران خان نے شدید بخارکی حالت میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور عوام سے خطاب کیا، جس کے باعث ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی، اور رات گئے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔