میرا شوہر میرا بہترین دوست بھی ہے، ملالہ یوسف زئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہےکہ عصر جیسے شوہر کو پاکر خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کرتی ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین دوست اور زبردست ساتھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے۔ملالہ نے اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ عصر سے شادی نے میری زندگی بدل دی ہے، میں اب پہلے سے زیادہ پرسکون رہتی ہوں، وہ ہمیشہ مجھے ہنساتے ہیں اور میرے منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ملالہ اپنی شادی کے موقع پر بھی انسٹاگرام کی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر کی تعریف کرچکی ہیں ۔
View this post on Instagram
دوسری جانب عصر ملک نے بھی کبھی اپنی بیوی کی تعریف کرنے سے گریز نہیں کیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ عصر ملک لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اسپورٹس مینجمنٹ کے پیشے سے وابست ہیں، دونوں نے گزشتہ برس 9 نومبر کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں شادی کی تھی۔