میرا شوہر میرا بہترین دوست بھی ہے، ملالہ یوسف زئی

Dec 18, 2022 | 17:48:PM

(ویب ڈیسک )نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہےکہ عصر جیسے شوہر کو پاکر خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کرتی ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین دوست اور زبردست ساتھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کا  شوہر ان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے۔ملالہ نے اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ عصر سے شادی نے میری زندگی بدل دی ہے، میں اب پہلے سے زیادہ پرسکون رہتی ہوں، وہ ہمیشہ مجھے ہنساتے ہیں اور میرے منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اس سے قبل ملالہ اپنی شادی کے موقع پر بھی انسٹاگرام کی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر کی تعریف کرچکی ہیں ۔

دوسری جانب عصر ملک نے بھی کبھی اپنی بیوی کی تعریف کرنے سے گریز نہیں کیا۔

یاد رہے کہ عصر ملک لاہور سے تعلق رکھتے ہیں اور اسپورٹس مینجمنٹ کے پیشے سے وابست ہیں، دونوں نے گزشتہ برس 9 نومبر کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں شادی کی تھی۔

مزیدخبریں