شہباز شریف کی چودھری شجاعت سے ملاقات، خیریت دریافت کی
سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، باہمی تعاون مضبوط بنانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا،وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے کوششوں سے چودھری شجاعت کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی لاہور میں رہائش گاہ آمد
— 24 News HD (@24NewsHD) December 18, 2022
وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین حسین کی خیریت دریافت کی
وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا pic.twitter.com/iAMmSQW03X
چودھری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا،دونوں قائدین کا باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق،دونوں قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے۔