امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے: پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ، وفاقی حکومت کا مزید رہنا ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک کاکہنا تھاکہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں، بہت جلد عام انتخابات ہوں گے، امپورٹڈ حکومت کو الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کی دعوت دی مگر انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، 23 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.
اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی امپورٹڈ حکومت خود جلد الیکشن کا اعلان کرے گی،عوام کو مسائل سے ہر صورت باہر نکالیں گے۔