سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی رہنما کے کزن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Dec 18, 2023 | 00:01:AM

(عامر شہزاد) سابق ایم این اے اور رہنما پاکستان تحریک انصاف داور خان کنڈی کے کزن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ 

داور کنڈی کے کزن حبیب اللہ المعروف بھولا خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حبیب اللہ المعروف بھولا خان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ابھی تک واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ 

مزیدخبریں