(اسرار خان) شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو بھی لاہور تا کوٹ مومن دھند کے باعث ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی
اس کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر بھی ملتان سیکٹر میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ راجپوت نگر اور کسووال کے آس پاس بھی شدید دھند ہے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے، اس صورتحال میں شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔