پوپ فرانسس کا غزہ میں نہتے شہریوں پر حملہ دہشت گردی قرار 

Dec 18, 2023 | 09:01:AM

(ویب ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

ہفتہ وار دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ نہیں، دہشت گردی ہیں، غزہ سے مسلسل سنگین اور دردناک خبریں آرہی ہیں، نہتے شہریوں کو بموں، گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مقدس مقامات کے اندر بھی حملے ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنائپرز نے چرچ میں خاتون اور اس کی بیٹی کو مارا، دیگر کو زخمی کیا، کچھ کہتے ہیں یہ دہشتگردی ہے یا جنگ ہے، یہ تو دہشتگردی ہے، خدا جنگ روکتا ہے، آئیے خدا سے امن کی دعا کریں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں تیزی:10 سے زائد فلسطینی شہید، متعدد زخمی

دوسری جانب فرانس نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ ہوا تو مزید نقصان ہو گا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں عام شہری بڑی تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں، جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے، تمام فریقین مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں۔

مزیدخبریں