امریکی صدر کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے ایک کار ٹکرا گئی، حادثے میں صدر اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ڈیلور میں صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپسی جانے کی تیاری کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت صدر ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے، اور وہ محفوظ ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق کار ٹکرانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے سیاہ فام ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
A car collided with part of Biden’s parked motorcade tonight in Wilmington — it just rammed into an SUV that had closed down a street while Biden attended a campaign event.
— Josh Wingrove (@josh_wingrove) December 18, 2023
The circumstances weren’t clear; Biden and the First Lady loaded into their vehicle and left. pic.twitter.com/M3kvbNGfCl
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں تیزی:10 سے زائد فلسطینی شہید، متعدد زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکار صدر بائیڈن کو بحفاظت اپنے ساتھ لے گئے۔