بلاول بھٹو زرداری کل لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء سے خطاب کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف، عبدالخالق مغیری) آئین پاکستان کی 50 ویں گولڈن جوبلی تقریب پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری کل وکلاء سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں بار عہدیداروں اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء سمیت دیگر شریک ہوں گے۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار صباحت رضوی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے لاڑکانہ سے امیدواروں کا انتخاب کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی نشست این اے 194 پر امیدوار ہونگے۔
فریال تالپور رتوڈیرو، گڑھی خدا بخش کی صوبائی نشست پی ایس 10 سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ لاڑکانہ شہر کی صوبائی نشست پی ایس 11 پر جمیل سومرو کو امیدوار نامزد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: عازمین حج کو راغب کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور نے اطلاعات سے معاونت مانگ لی
سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اپنے آبائی حلقے پی ایس 12 سے الیکشن لڑیں گے جبکیہ نذیر احمد بگھیو قومی اسمبلی نشست این اے 195 پر امیدوار ہونگے۔
حال ہی میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والےعادل الطاف بھی انڑ ڈوکری کی نشست پی ایس 13 سےانتخابی میدان میں اتریں گے۔ 20 دسمبر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نامزد امیدوار کے ساتھ کورنگ امیدوار بھی نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے بھی قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے خواتین اور اقلیتی نشستوں پر درخواستیں طلب کر لیں۔ جس کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں 19 دسمبر تک ڈی 30، بلاک تھری، بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر بھجوائی جائیں گی۔
صدر رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ تمام درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی اصف علی زرداری کے نام سے دی جائیں۔ اُنہوں نے قومی اسمبلی کے لیے درخواست کے ساتھ 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لیے 30 ہزار روپے کا ڈرافٹ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نام سے بنوانے کی ہدایت دے دی۔