کاروباری ہفتے کا آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کے ایس پی ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 34 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 456 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار 586 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ روز 66 ہزار 130 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
مزید پڑھیں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
دوسری جانب میٹس گلوبل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ متعدد مثبت پیش رفت کی وجہ سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔