وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنرسٹیٹ بینک کی ملاقات ، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Dec 18, 2023 | 12:22:PM

(علی رامے)نگراں وزیراعلیٰ سید  محسن نقوی سے گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمدنے ملاقات کی،ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں   بینک آف پنجاب اورپنجاب کو آپریٹو بینک کےامورپرگفتگو کی گئی،اس موقع پر سید محسن نقوی نے کہا کہ کسان کو سبسڈی ،آسان قرضے دیکرزیادہ پیداوارکاہدف حاصل کرناچاہتےہیں،زیادہ پیداوار کیلئےچھوٹےکسان پرمالی بوجھ کم سےکم کرناضروری ہے،انہوں نے کہا کہ زراعت ودیگرشعبوں میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری سےعوام مستفید ہونگے،پنجاب میں کاٹن کی ریکارڈ پیداوار سے 2ارب ڈالرکازرمبادلہ بچے گا جبکہ پنجاب میں چاول کی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالر سے بڑھ رہی ہے ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  سرمایہ کاروں وصنعتکاروں کوتمام ممکنہ سہولتیں دینےکی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اور  سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مثبت اثرات کا حامل ہوگا.

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی مسلسل گراوٹ،روپے کی قدر میں بہتری،کتنے کا ہوگیا؟

گورنر سٹیٹ بینک  جمیل احمد  نے کہا کہ محسن نقوی نے زراعت دیگرشعبوں میں بہتری کیلئےقابل قدراقدامات کیے ہیں،کاٹن،چاول ودیگرفصلوں کی بہترپیداوارسےمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزیدخبریں