(24 نیوز)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اجلاس میں17شہرو ں میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا 33واں اجلاس ہوا،17شہرو ں میں سیف سٹی پراجیکٹ "ڈی آئی سی تھری"کی منظوری دیدی گئی،سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں پہلے فیز میں سیف سٹی پراجیکٹ قائم ہوگا،4شہرو ں میں 831 کیمرے لگائے جائیں گے،اٹک،جھنگ، ساہیوال، بہاولپوراور رحیم یار خان میں دوسرے فیز میں 1234کیمرے جبکہ جہلم،مری، میانوالی، مظفر گڑھ اور دیگر شہرو ں میں تیسرے فیز میں 500سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے۔
اجلاس میں پنجاب کے دیگر شہرو ں میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: مچھر کالونی میں سلنڈ دھماکا، 3 افراد جاں بحق،6 زخمی
اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی اواور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔