غیر شرعی نکاح کیس، عدالت کا سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا مبینہ غیر شرعی نکاح کیس، اسلام آباد سیشن عدالت کا سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کاٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اسلام آباد سیشن عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اگلی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی جبکہ اوپن ٹرائل بھی کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے ،دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی اور رپورٹ عدالت میں جمع کروادی،بشریٰ بی بی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئیں جس پر ان کی وکیل کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ، عدالت نے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں :صبح وزیراعظم تھا شام کو ہائی جیکر بنادیا گیا،نواز شریف