سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین )سابق صدر اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے بڑی سیاسی چل دی، بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیت اور سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
سرفراز بگٹی نے تربت میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ،سرفراز بگٹی نے 2002میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا،2013 کے عام انتخابات میں سرفراز بگٹی نواز لیگ کا حصہ بن گئے ،سرفراز بگٹی 2018میں بلوچستان کی سطح پر بننے والی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے بانیوں میں شامل تھے ،2018کے عام انتخابات میں سرفراز بگٹی کامیابی حاصل نہیں کرسکے،بعد میں سرفراز بگٹی بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، تین چھٹیوں کا اعلان