پاکستان کو ابتدائی پانچ میں 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈ موصول ہوئے

Dec 18, 2023 | 20:37:PM

(وقاص عظیم) پاکستان کو ابتدائی پانچ ماہ میں 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز موصول ہوئے جبکہ17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں چوبیس فیصد فنڈز ہی مل سکے۔

 تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے رواں سال جولائی سے نومبر تک حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹ کی تفصیلات جاری کردیں۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے، ادھار تیل کی مد میں بھی سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت دی۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بنک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا

رپورٹ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالرحاصل ہوئے، چین، فرانس، جاپان، امریکا سمیت دیگر ممالک نے 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز فراہم کیے۔

 دستاویز کے مطابق عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ملے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سے رواں مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالرز ملنے کا تخمینہ ہے۔

مزیدخبریں