پیپلز پارٹی میں شمولیت ،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا تاحال استعفیٰ منظور نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا تاحال استعفیٰ منظور نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں ہونے والے جلسے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے سرفراز بگٹی عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں لیکن تاحال ان کا کابینہ سے استعفیٰ ہی منظور نہیں ہو سکا، کابینہ ڈویژن نے تاحال سرفراز بگٹی کا ڈی نوٹیفکیشن کا آرڈر جاری نہیں کیا ۔
دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی تاحال سرفراز بگٹی کے استعفی کی منظوری نہیں دی ، کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ احکامات موصول ہوں گے تو ہی سرفراز بگٹی کا ڈی نوٹیفکیشن جاری ہو گا ،آئین کے آرٹیکل 224 اے اور الیکشن ایکٹ کے تحت نگران کابینہ کے ارکان آنے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ۔
سرفراز بگٹی کے استعفے کی تاریخ اور ڈی نوٹیفکیشن کی تاریخ ان کے کاغذات نامزدگی کے مرحلے میں بھی مشکلات کا سبب بنے گی ،سرفراز بگٹی نے تاحال سینیٹ کی رکنیت سے بھی استعفی نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں : عوامی مسائل کا ادراک ، ملک کو خوشحال بنائیں گے ، آصف علی زرداری