بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی سے بھارت میں تشویش کی لہر  

Dec 18, 2024 | 09:39:AM
بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی سے بھارت میں تشویش کی لہر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے نیا چیلنج بن گئی۔ شیخ حسینہ کے بھارت فرار کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت نے نئی خارجہ پالیسی نافذ کی ہے۔

بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں پر بھارت تشویش کا شکار ہے۔

بھارت میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ پر حملے کے باعث دونوں مملاک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

 نئی بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے بھارت سے ٹیلی کام کا وسیع البنیاد معاہدہ منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور صورتحال اب مزید خراب ہو چکی ہے۔

 بنگلہ دیش کے عوام نے شیخ حسینہ کو نکال کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 دوسری جانب پاکستانی کارگو جہاز کی آمد ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان گہرے تعلقات کا اشارہ ہے۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات بھارت کے لیے گہرے خدشات کا باعث بن رہے ہیں۔