(سید زبیر راشد)باصلاحیت اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بہترین اداکارہ کاایوارڈاپنے نام کرلیا۔
آٹھویں پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کراچی میں سجائی گئی جس میں معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کو ڈراموں میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اداکارہ نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعدجیوری اورمداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میں یہ ایوارڈاپنے مداحوں کے نام کرتی ہوں۔
کنزہ ہاشمی نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ کام کیاہے،وہ اب تک ادھوراملن،رشتے،میکے کودیدوسندیس۔زندگی مجھے تیرہ پتہ چاہیے،میری بہوئیں،صلہ اورجنت،مورے سیاں،تیرے پیارمیں،من چاہی،سنگسار،فریب،مورمحل،فریب،محبت تم سے نفرت ہے،تشنگی دل کی،دلدل،رانی،لمحے،عشق تماشا،توعشق ہے،ہم اسی کے ہیں،سیرت،رانی نوکرانی،وفالازم تونہیں،گل وگلزار،حقیقت،دیوارشب،تومیراجنون،تیرایہاں کوئی نہیں،اڑان اورتم سے کہناتھاجیسے بے شمارڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔