سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 170،مارکیٹ میں 220روپے کلو فروخت

Dec 18, 2024 | 10:20:AM
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسوہ فاطمہ) سبزیوں کے سرکاری دام اور بازار کی قیمتوں میں تضاد برقرار ،دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل  فروخت کرنے لگے۔

اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا ، آلو  کی سرکاری قیمت 90،مارکیٹ میں 150روپے کلو میں فروخت ،پیاز  کی سرکاری قیمت 135،مارکیٹ میں 200روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے کلو مقرر کردی گئی جبکہ مارکیٹ میں 220روپے فی کلو  تک فروخت کیا جارہا ہے۔

ادرک  کی سرکاری قیمت 340،مارکیٹ میں 450روپے کلو میں فروخت، لہسن کی  سرکاری قیمت 560،مارکیٹ میں 630روپے کلو میں فروخت ، مٹر  کی سرکاری قیمت 160،مارکیٹ میں 230روپے کلو میں فروخت ،  شملہ مرچ کی  سرکاری قیمت 125، مارکیٹ میں 160روپے کلو میں فروخت، بینگن سرکاری قیمت 70،مارکیٹ میں 100روپے کلو میں فروخت جبکہ  سبز مرچ کی  سرکاری قیمت 130کی بجائے 170روپے کلو میں فروخت  ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مدارس بل،کیا مولانا فضل الرحمان سڑکوں پر نکلیں گے؟

دوسری جانب پھلوں کی قیمتوں کی بات کی جائے دکاندار یہ بھی من مانی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں،  کیلا درجہ اول  کی  سرکاری قیمت 130 ، مارکیٹ میں 200 روپے درجن میں فروخت ، امرود  کی سرکاری قیمت 110 ، مارکیٹ میں 140 روپے کلو میں فروخت ، سیب  کی سرکاری قیمت 240 ،مارکیٹ میں 300 روپے کلو میں فروخت جبکہ  پپیتا  کی سرکاری قیمت 220 ،مارکیٹ میں 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

اس کے علاوہ  کھجور  کی سرکاری قیمت 415 ،مارکیٹ میں 500 روپے کلو میں فروخت ، کینو کی  سرکاری قیمت 175 ، مارکیٹ میں 180 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعدادنے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب عوام اپنے گھر کا چولہا جلا سکے ۔