(ویب ڈیسک) ناردرن آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیر قانونی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے دو بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے جاسوسی کرتے ہوئے ان کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے غیر قانونی عمل کیا۔
عدالت کی جانب سے یہ تاریخی فیصلہ Investigatory Powers Tribunal نے Barry McCaffrey اور Trevor Birney کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : جو روٹ نےجاوید میانداد کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
عدالت کی جانب سے ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو نقصان پہنچایا۔