سٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی،انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

Dec 18, 2024 | 10:28:AM
 سٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی،انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی ہو ئی۔

 انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد سونے کی قیمت اور ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔