ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کی کلچرل رپورٹرز سے ملاقات 

تھیٹرز سے فحاشی کے خاتمے کیلئے جامع پلان ترتیب دے رہے ہیں، محمد تنویر ماجد

Dec 18, 2024 | 10:38:AM

(زین مدنی)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل (پکار)محمد تنویر ماجد نے کلچرل رپورٹرز سے ملاقات کی جس میں "پکار"کے فن و ثقافت کے فروغ کے لئے اٹھائے جانےوالے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پنجاب آرٹس کونسل کے نازیہ حسن کمیٹی روم میں ہونے والی اس طویل میٹنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد نے صحافیوں کے وفد کو کونسل کے فن و ثقافت کے فروغ کے لئے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

محمد تنویر ماجد نے اس موقع پر صحافیوں کی طرف سے پوچھے جانےوالے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر"پکار" نے کہا کہ  پنجاب آرٹس کونسل کلچر کے فروغ کےلئے کوشاں ہے اور پنجاب بھر سے ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے پراجکٹس پر کام جاری  ہے، باغ جناح میں واقع تاریخی اوپن ایئر تھیٹر کو مستقل بنیادوں پر آباد کرنے کےلئے بھی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وراسٹائل اداکارعلی اعجازکوبچھڑے 6برس بیت گئے

 تھیٹروں سے فحاشی کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے محمد تنویر ماجد نے کہا کہ پنجاب بھر کے تھیٹروں کی مانیٹرنگ کا نظام سخت بنارہے ہیں اور کوئی بھی تھیٹر سیل کرکے فحاشی کا خاتمہ ممکن نہیں اس کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں