مرغی کا گوشت 14 روپے مہنگا، انڈوں کی فی درجن قیمت برقرار
سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت403 سے بڑھ کر 417 روپے مقرر کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلومہنگا ہو گیا، زندہ مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔
سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ روز 403 روپے فی کلو تھا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 288 روپے کلو ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف دائر درخواستیں خارج
ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو،پرچون ریٹ 288 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 414 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا،انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔