مچل سینٹنر وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپن باؤلنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر کو وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق 32 سالہ مچل سینٹنر کو باضابطہ طور پر مستقل کپتان بنا دیا گیا وہ کین ولیمسن کی جگہ لیں گے جو ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد دستبردار ہو گئے تھے۔
مچل سینٹنر 243 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اس سے قبل مچل سینٹنر 24 ٹی ٹوئنٹی اور 4 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔
وہ دورۂ سری لنکا میں فُل ٹائم وائٹ بال کپتان کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے دسمبر کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی فروری میں پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لے گی۔