پھل، سبزیاں روزانہ کتنی مقدار میں کھانی چاہیئں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پھل اور سبزیاں صحت کے لئے بہت مفید ہیں اور روزانہ کی خوراک میں ان کا استعمال ضروری ہے,مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا جتنا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، صحت کیلئے اتنا ہی بہتر ہے۔
دنیا کے مختلف حصوں میں کیے گئے تقریباً 350 مطالعات پھلوں اور سبزیوں کے صحت پر اثرات کا جائزہ لیتے ہیں جس میں دل سے جڑے عارضے ، کینسر اور جلد موت کے مسائل شامل ہیں۔
نتائج میں ماہرین نے پایا کہ جو لوگ عادتاً روزانہ 800 گرام یا اس سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، ان میں صحت کی خرابی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
ذیل میں صحت کی مختلف حالتیں ہیں جن کے خطرے میں کمی کا تعلق پھلوں اور سبزیوں کی اقسام اور ان کی مخصوص مقدار سے ہے۔
ہارٹ اٹیک: روزانہ 200 گرام پھلوں اور سبزیوں کی کھپت سے اس بیماری کا خطرہ 8 فیصد کم پایا گیا ہے، خاص طور پر وٹامن سی، سیب یا ناشپاتی، پھلوں کے رس، سبز پتوں والی سبزیاں، گاجر اور شکرقندی کے ساتھ۔
فالج: 200 گرام روزانہ کھانے سے اس بیماری میں 16% کمی پائی گئی۔ اس میں سیب یا ناشپاتی، لیموں، سبز پتوں والی سبزیاں اور سبزیوں کا اچار شامل ہے۔
دل کی بیماری: روزنہ 200 گرام پھل، سبزیاں کھانے سے اس بیماری میں 8% کمی دیکھی گئی، خاص طور پر سیب یا ناشپاتی، لیموں، گاجر، ہری پتوں والی سبزیاں، اور دیگر سبزیوں کے ساتھ۔
کینسر: اسی طرح کینسر کا خطرہ 3 فیصد کم پایا گیا اگر روزانہ 200 گرام پھل اور سبزیاں کھائی۔
اموات: جلد موت کے خطرے میں بھی 200 گرام پھل اور سبزیاں کھانے سے 10% کمی پائی گئی جن میں خاص طور پر سیب یا ناشپاتی، بیر اور آلو شامل ہیں۔