برسبین ٹیسٹ ڈرا،ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی صورتحال دلچسپ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برسبین ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی صورتحال دلچسپ بن گئی ۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا، میچ میں آسڑیلیا کی مضبوط پوزیشن کے بعد بارش نے بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھی ہیں ۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے حوالے سے جنوبی افریقہ بدستور 63.33 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، آسٹریلیا کی شرح اوسط تھوڑی گری ہے، میچ ڈرا ہونے سے اب وہ 58.89 کے ساتھ دوسرے اور بھارت 55.89 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،فی الحال یہی تین ٹیمیں اب فائنل ریس میں شامل ہیں۔
برسبین ٹیسٹ کے آخری روز بھی بارش نے کھیل جاری نہ رہنے دیا۔ آخری روز آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز 7 وکٹوں پر ڈکلیئر کر کے بھارتی ٹیم کو 274 رنز کا ٹارگٹ دیا۔بھارتی ٹیم نے ابھی 2 اوررز کھیلے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو پھر روکنا پڑا۔
اس دوران امپائرز نے میچ کو ڈرا کر نے کا اعلان کیا۔
5 میچز کی ٹیسٹ سیریز اب1،1 سے برابر ہے،چوتھا ٹیسٹ میلبرن میں باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔