شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 بچیاں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقے شیرانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 بچیاں زخمی ہو گئیں، بچیاں گھر سے پڑھنے کیلئے جا رہی تھیں کہ دھماکے کا شکار ہو گئیں،زخمی بچیوں کی عمر 9 اور 10 سال بتائی گئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلع بھر کی بجلی تیسرے روز بھی بحال نہیں ہوسکی ہے۔