قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان کی دفاعِ وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
1971 کی جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو وزیراعظم نے ان کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 1971 میں واہگہ باڈر پر مثالی جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر دشمن کو پسپا کرتے رہے، لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے دشمن کے طاقت اور عددی برتری کے نشے کو خاک میں ملا دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید فرض شناسی اور حب الوطنی کی وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے جس نے وطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا، لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا وطن سے عہد وفا اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دینے کا جذبہ نسل نو کیلئے مشعل راہ ہے۔