(24 نیوز ) قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
اوپنر صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ون ڈے میں119 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
اس اننگز کیساتھ وہ جنوبی افریقا کیخلاف سنچری سکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 22 سال 207 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
صائم ایوب نے ایک کارنامے کیساتھ کئی کرکٹ کے کچھ لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے یہ سنگ میل 2016 میں 23 سال اور 48 دن میں حاصل کیا تھا۔
مجموعی طور پر صائم ایوب ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنانے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس سے قبل احمد شہزاد نے (22 سال، 4دن) اور کین ولیمسن (22 سال، 167 دن) کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔